BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 16 September, 2004, 16:53 GMT 21:53 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈونیشیا میں مدیر کو قید کی سزا
انڈونیشیا
بمبانگ ہریمورتی تحقیقی صحافت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں
انڈونیشیا کے ایک مشہور جریدے کے مدیر کو ہتک عزت کے مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔

ایک مشہور بزنس مین ٹامی ونیناتا نے ’ٹیمپو‘ میگزین کے ایڈیٹر بمبانگ ہریمورتی پر ہتک عزت کا دعوی کیا تھا۔

مقدمے کی وجہ سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے اس لیے کہ مقدمہ انڈونیشیا کے کریمینل کوڈ کے تحت چلایا گیا ہے نا کہ پریس کے قانون کے مطابق۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ یہ سزا انڈونیشیا میں صحافت کی آزادی پر ایک کاری ضرب ہوگی۔

جریدے نے مارچ 2003 میں ایک مضمون شائع کیا تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ جکارتہ میں کپڑوں کی مارکیٹ میں لگنے والی مشکوک آگ کے پیچھے ونیناتا کا ہاتھ تھا اس لیے کہ اس کے دوبارہ تعمیر کے ٹھیکے سے ونیناتا کو بہت مالی فائدہ ہوگا۔

جج سریپتو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا ’ہم نے ملزم کو قصوروار پایا ہے اور اسے ایک سال جیل کی سزا سناتے ہیں‘۔

جریدے کے ڈپٹی ایڈیٹر سکندر علی اور رپورٹراحمد توفیق کو اسی قسم کے الزامات سے بری کر دیا گیا۔

عدالت نے فیصلہ سنایا کہ جریدے کا مدیر اعلیٰ ذمہ دار ہے۔ جب عدالت نے فیصلہ سنایا تو عدالت میں موجود لوگوں نے اس کے خلاف نعرے لگائے۔

بمبانگ ہریمورتی فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا کی تاریخ میں یہ ایک افسوسناک دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اب چیف ایڈیٹر اپنا کام کرتے ہوئے خوف محسوس کریں گے۔

بمبانگ ہریمورتی اپنے جریدے میں تحقیقی صحافت کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے خبر میں توازن پیدا کرنے کے لیے ٹامی ونیناتا کا نقطہ نظر بھی شامل کیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد