BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 08 August, 2005, 00:12 GMT 05:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
امریکی سفارتی مراکز کی بندش
News image
گزشتہ ماہ بھی امریکی حکام نے سعودی عرب میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک وارننگ جاری کی تھی
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں اس کے سفارتی مراکز پیر اور منگل کو بند رہیں گے۔

سفارتی مراکز کی عارضی بندش سے متعلق یہ فیصلہ سعودی عرب میں امریکی عمارات پر شدت پسند حملوں کے خدشے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی سفارت خانے کے امریکی شہریوں سے کہا ہے کہ انتہائی ہوشیار رہیں اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں۔

دوسری طرف سے سعودی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس کے پاس فوری طور پر دہشت گرد حملوں سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے۔

نامہ نگاروں کا کہنا کہ امریکہ سعودی عرب میں امریکی اور مغربی اہداف کے خلاف اسلامی شدت پسندوں کی ممکنہ کارروائیوں کے خطرے کے پیش نظر اپنے سفارتی مراکز کی عارضی بندش سے متعلق اعلانات کرتا رہتا ہے۔

گزشتہ ماہ بھی امریکی حکام نے سعودی عرب میں سکیورٹی صورت حال کے پیش نظر ایک وارننگ جاری کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ شدت پسند نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

امریکی اعلان کے مطابق ریاض میں امریکہ سفارت خانے کے علاوہ جدہ اور دھران میں اس کے قونصل خانے بھی بند رہیں گے۔

دریں اثنا برطانوی اور سعودی سکیورٹی حکام سعودی عرب میں ہلاک ہونے والے دو القاعدہ شدت پسندوں کے لندن بم حملوں میں ملوث ہونے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ ابھی اس بات کی تصدیق کرنا قبل از وقت ہے کہ آیا لندن حملوں کے لیے سعودی عرب سے رقوم بھیجی گئی تھی یا القاعدہ کارکنوں نے برطانیہ میں ٹیکسٹ پیغامات بھیجے۔

برطانوی اخبار دی سنڈے ٹیلی گراف نے سعودی عرب میں ایک جھڑپ کے دوران ہلاک ہونے والے مراکش کے دو شہریوں کے لندن بم حملوں میں ملوث ہونے کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد