’امریکی فوجی لندن سے دور رہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بم حملوں کے بعد برطانیہ میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کی لندن آمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ یہ امریکی فوجی جن میں سے زیادہ تر رائل ائیر فورس ملڈین ہال اور رائل ائیر فورس لیکن ہیتھ، سفوک میں تعینات ہیں کو حکم ملا ہے کہ وہ لندن شہر کا احاطہ کرنے والے ایم 25 موٹر وے کے اندر نہ داخل ہوں۔ رائل ائیر فورس لیکن ہیتھ کے ترجمان سٹاف سارجنٹ جیف ہام نے کہا کہ کیونکہ یہ بم حملے حال میں ہوئے ہیں لہذا ان کی وجوہات اور مزید حملوں کے خطرے کے بارے میں صورتحال غیر یقینی ہے۔ اور یہ ائیر فورس کے حق میں ہے کہ وہ اپنے سٹاف کی حفاظت کے بارے میں چوکس رہیں۔ ان فوجیوں کے قریبی خاندان والوں کو بھی لندن جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ امریکی فضائیہ نے کہا ہے کہ یہ حکم ان کے فوجیوں کی حفاظت کے خیال سے دیا گیا ہے۔ برطانیہ میں تعینات بارہ ہزار امریکی فوجیوں میں سے زیادہ تر میلڈن ہال اور لیکن ہیتھ میں ہیں۔ رائل ائیر فورس ملڈن ہال کے ترجمان میٹ ٹولس کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کا خیال ہے اور ہم انکی حفاظت کے لئے جو کرسکتے ہیں کررہے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||