’ذمہ دار افراد کو ڈھونڈ نکالیں گے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلئیر نے کہا ہے کہ لندن میں دھماکوں کے ذمہ دار افراد کو گرفتار کرنے کے لئے ’بہت بڑے پیمانے پر ایک انتہائی کڑا‘ ایسا آپریشن کیا جائے گا جس کی مثال پہلے ملک میں نہیں ہے۔ ’ہم ذمہ دار افراد کی شناخت کرنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے اور جہاں تک ممکن ہوگا انہیں قانوں کی گرفت میں لایا جائے گا۔‘ انہوں نے رکن پارلیمان کو بتایا کہ دھماکوں کے موقع پر لندن کے شہریوں کا عزم بہت متاثر کن تھا۔ وزیر اعظم بلئیر نے کہا کہ ’برطانوی شہریوں کو شکست نہیں دی جاسکتی۔‘ برطانیہ کے حزب اختلاف کے رہنما مائیکل ہاورڈ نے اس موقع پر دھماکوں کے بعد حکومتی کارروائی کو سرہاتے ہوئے انہیں اپنی بھر ہور حمایت کا یقین دلایا۔ لبلر ڈیموکریٹ پارٹی کے سربراہ چارلس کینیڈی نے اس موقع پر اس بات کو اجگر کیا کہ برطانیہ کی بڑی مسلمان آبادی نے ان دھماکوں کی مذمت کی ہے۔ مسٹر بلئیر نے کہا کہ سات جولائی کا دن ہمیشہ ایک اداس دن کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگر پولیس اور سیکورٹی حکام نے تجویز کیا تو حکومت ایمرجینسی کے طور پر انسداد دہشت گردی کے قوانین لاگو کرسکتی ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||