BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 July, 2005, 09:50 GMT 14:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لندن داخلے پر پابندی ختم
 برطانوی فضائیہ
متاثرہ ہوائی اڈوں میں لیکن ہیتھ کا اڈہ بھی شامل ہیں
امریکہ نے برطانیہ میں تعینات امریکی فوجیوں کے لندن داخلے پر پابندی واپس لے لی ہے۔

بم حملوں کے بعد برطانیہ میں تعینات ہزاروں امریکی فوجیوں کی لندن آمد پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔ اس فیصلے کو اس بنیاد پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا کہ اس سے ایک ایسے وقت میں غلط تاثر ابھرے گا جب اس بات پر زور دیا جا رہے کہ لوگ معمول کے مطابق زندگی گزاریں۔

امریکی فوجیوں کو جن میں سے زیادہ تر رائل ائیر فورس ملڈین ہال اور رائل ائیر فورس لیکن ہیتھ، سفوک میں تعینات ہیں حکم ملا تھا کہ وہ لندن شہر کا احاطہ کرنے والی ایم 25 موٹر وے کے اندر نہ داخل ہوں۔

رائل ائیر فورس لیکن ہیتھ کے ترجمان سٹاف سارجنٹ جیف ہام نے کہا تھا کہ کیونکہ یہ بم حملے حال میں ہوئے ہیں لہذا ان کی وجوہات اور مزید حملوں کے خطرے کے بارے میں صورتحال غیر یقینی ہے۔ اور یہ ائیر فورس کے حق میں ہے کہ وہ اپنے سٹاف کی حفاظت کے بارے میں چوکس رہیں۔

ان فوجیوں کے قریبی خاندان والوں کو بھی لندن جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

برطانیہ میں تعینات بارہ ہزار امریکی فوجیوں میں سے زیادہ تر میلڈن ہال اور لیکن ہیتھ میں ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد