عراق میں برطانوی فوج کی کمی پرغور | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے دفاعی حکام نے عراق سے ہزاروں فوجیوں کی واپسی کا ایک منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ برطانوی وزیر دفاع جون ریڈ نے برطانوی اخبار دی میل آف سنڈے میں شائع ہونے والے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی عراق میں تعینات برطانوی فوجیوں کی تعداد میں کمی کرنے سے متعلق تجویز زیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہاں برطانیہ کے فوجیوں کی تعداد فی الحال آٹھ ہزار سے زیادہ اسے آئندہ سال اپریل تک تین ہزار کرنے کے منصوبے پر غور کیا جارہا ہے۔ جون ریڈ نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی تجاویر زیر غور ہیں اور اس بارے میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی طرف سے کیے جانے والے اس عزم کا اعادہ کیا کہ برطانوی فوجیں اس وقت تک عراق میں رہیں گی جب تک اس کی ضرورت ہو گی۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||