BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 July, 2005, 06:17 GMT 11:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایڈز کی دوا پر برازیل کا معاہدہ
کلیترہ کی بوتلیں
کلیترہ ایچ آئی وی کے علاج میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دواؤں میں سے ایک ہے
برازیل نے ایک امریکی کمپنی کی جانب سے ایچ آئی وی اور ایڈز کی ایک اہم دوا کی قیمت میں کمی کرنے پر اتفاق کرنے کے بعد اس دوا کے پیٹنٹ کی خلاف ورزی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برازیل کی حکومت اور ایبٹ لیبارٹری کے درمیان دس روزہ مزاکرات کے بعد یہ معاہدہ ہوا ہے۔

برازیل نے کہا تھا کہ وہ دوا کلیترا کی سستی قسم بنانا شروع کر دے گاجس کے وجہ سے یہ دوا بنانے والی کمپنی پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔

اس معاہدے کے تحت برازیل کو کلیترہ کے اگلےنئے فارمولے تک رسائی بھی حاصل ہوگی۔

ایبٹ نے اس بات سے اتفاق کیا ہے کہ برازیل قیمت میں مجموعی اضافے کے بغیر زیادہ سے زیادہ مریضوں کا علاج کر سکتا ہے جس سے حکومت کو اگلے چھ سالوں میں 250 ملین ڈالر کی بچت ہوگی۔

کمپنی کا کہنا ہے افریقہ کے علاوہ برازیل ایسا پہلا ملک ہے جس کو سب سے کم قیمت پر یہ دوا مل رہی ہے۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ اگر پیٹنٹ کی خلاف ورزی ہوتی تو ادویات کی کمپنیاں مزید ریسرچ کا کام آگے نہیں بڑھا پاتیں۔

برازیل نے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی دھمکی دے کر دوائی کی کمپنیوں سے بھی اسی طرح کے معاہدے کئے ہیں۔

کلیترہ ایچ آئی وی کے علاج میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دواؤں میں سے ایک ہے۔

اس معاہدے پر ترقی پذیرممالک بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں جہاں تقریباً 36 ملین لوگوں کو ایچ ائی وی یا ایڈز ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد