’جی ایٹ دنیا کو متحد کرسکتا ہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانیہ کے چانسلر گورڈن براؤن نے کہا ہے کہ جی ایٹ کا سربراہی اجلاس ’پوری دنیا کو متحد‘ کرنے کے لئے ایک اہم موقع ہے۔ سکاٹ لینڈ میں ہونے والے اس اجلاس میں ماحولیاتی تبدیلیاں، عالمی تجارت، افریقہ کے لئے امداد اور قرضوں کی معافی جیسے معاملات پر بات چیت ہوگی۔ اسی دوران پیر کے روز ایڈنبرا میں گرفتار ہونے والے احتجاجی مظاہرین کو اب عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ گلوبلائزیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے ان مظاہرین اور ایک ہزار پولیس اہلکاروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کی وجہ سے ایڈنبرا میں نظام زندگی مفلوج ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ جھڑپیں کس نے شروع کیں۔ پولیس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے مظاہرین سے ’سخت سلوک‘ برتا جبکہ پولیس کا اصرار ہے کہ انہوں نے محض جوابی کارروائی کی۔ کئی مظاہرین نے جھڑپیں کرنے والے مظاہرین پر تنقید بھی کی ہے جبکہ منگل کے روز مزید احتجاج کا اندیشہ ہے۔ اس اجلاس کے موقع پر پانچ ترقی پزیر ممالک جن میں چین، انڈیا، برازیل، جنوبی افریقہ اور میکسکو شامل ہیں، ماحولیاتی تبدیلی کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔ تاہم اجلاس سے پہلے امریکی صدر بش نےماحولیاتی تبدیلی کے مسلے پر کیوٹو انداز کے معاہدے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||