BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شروڈر اعتماد کا ووٹ ہار گئے
چانسلر گیرہارڈ شروڈر
اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام
جرمنی کے چانسلر گرہارڈ شروڈر پارلیمان میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔جیسا کے وہ چاہتے بھی تھے تاکہ قبل از وقت انتخابات کے لیے راہ ہموار کی جا سکے۔

مسٹر شروڈر نے اپنے ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی حکومت کے خلاف ووٹ دیں تاکہ وہ اصلاحات کے متنازعہ منصوبوں کے لیے نئے سرے سے عوام کی حمایت حاصل کر سکیں۔

اب صدر ہورسٹ کیوہلر یہ فیصلہ کریں گے کہ آیا قبل از وقت انتخابات کرائے جانے چاہئیں یا نہیں۔

مسٹر گرہارڈ شروڈر کی سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایک اہم علاقائی انتخاب میں کرسچین ڈیموکریٹس سے ہار گئی تھی۔

کرسچین ڈیموکریٹس کی رہنما انجیلا مارکل کا کہنا ہے کہ مسٹر شروڈر کی پارٹی اب اقتدارحاصل نہیں کر سکتی۔

جائزوں سے پتہ چلتا ہے کہ 70 فیصد جرمن قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں جو غالباً 18 ستمبر تک ہوں گے۔

کچھ ماہرین یہ سوال کرتے ہیں کہ کیا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مسٹر شروڈرکا فیصلہ ایک آئینی قدم تھا۔

خود مسٹر شروڈر کی جماعت کے کئی ممبران پارلیمنٹ نے اس فیصلے کی مخالفت کی تھی۔

رائے عامہ کے جائزوں میں 17 فیصد کی سبقت کے ساتھ کرسچین ڈیمو کریٹس قبل از انتخابات کے منتظر ہیں ان انتخابات میں ان کی کامیابی کے بعد محترمہ مارکل جرمنی کی پہلی خاتون رہنما ہوں گی۔

جرمنی کے مشہور سیاست داں کرسچین وولف کا کہنا ہے کہ محترمہ مارکل کے آنے کے بعد جرمنی کی سیاست بدل جائے گی

’ہماری رہنما کو بہت محنت کرنی ہوگی اور انہیں وہ اقتصادی اصلاحات شروع کرنی ہوں گی جو برطانیہ میں 15 سال سے نافذ ہیں۔‘

مسٹر شروڈر کی حکومت نےجرمنی کے خراب اقتصادی حالات اور غیر مقبول اصلاحات کے عمل کی وجہ سے عام لوگوں کی حمایت کھودی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد