BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 May, 2005, 15:52 GMT 20:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یورپی آئین: اصل بات کیا ہے؟

News image
فرانس کے صدر نے عوام سے ریفرنڈم میں ’ہاں‘ ووٹ کی اپیل کی ہے
یورپی آئین کی تائید کے لیے فرانس میں کئی روز تک مہم جاری رہی۔ رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس کے شہری ہاں کی بجائے ناں کے حق میں ووٹ دینے پر تلے ہوئے ہیں۔

فرانسسی عوام کے تیور دیکھتے ہوئے سابق صدر ویلری گیسکارڈ ایستانگ نے شہریوں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ آئین کے حق میں ووٹ دیں۔ صدر گیسکارڈ اس آئین کے مرتب کرنے والوں میں سے ہیں۔ سابق فرانسسی صدر نے جرمنی کے ایوان بالا سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ جرمن اور فرانسسی تائید کے بعد یورپ میں ایک سنہری دور کا آغاز ہوگا۔

جرمنی کی پارلیمنٹ نے آج بھاری اکثریت سے اس آئین کی منطوری دیدی ہے۔

فرانس میں یورپی آئین سے متعلق مہم کے اس آخری روز اس آئین کی تائید کے لیے راہ ہموار کرنے کی خاطر جرمن چانسلر گیرہارڈ شروڈر اور سپین کے وزیراعظم ہوزے لؤس فرانس پہنچ رہے ہیں۔

اس پورے معاملے کے بارے میں چند بنیادی سوالات سامنے آ رہے ہیں۔

آئین کی مخالفت کیوں کی ہو رہی ہے؟

یورپی آئین پر ریفرنڈم کے معاملے نے فرانس کو تقسیم کر دیا ہے۔ ایک طرف فرانس کی سیاسی اشرافیہ ہے تو دوسری جانب فرانس کے مزدور اور ٹریڈ یونین والے ہیں۔ فرانس میں یورپی یونین کے آئین کی مخالفت کرنے والوں کا خیال ہے اس سے بڑے تجارتی اداروں کو فائدہ ہوگا جب عام لوگوں کو بے روزگاری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مگر کیا ان لوگوں کو معلوم ہے کہ آئین میں ہے کیا؟

فرانس کی حکومت نے آئین کی چار کروڑ ساٹھ لاکھ کاپیاں تقسیم کی ہیں۔ لیکن پچھلے دو ہفتوں کے دوران آئین کے مخالفوں کی تعداد میں اضافہ نظر آیا ہے۔

اگر فرانس کے رائے دہندگان کی اکثریت نے آئین کی مخالفت کر دی تو کیا ہوگا؟

یہ آئین دراصل یورپی یونین کے پچیس ممبر ملکوں کے مابین ایک معاہدہ ہے۔ اور اگر کسی ایک ملک نے بھی اس کی توثیق نہیں کی تو اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکے گا۔ یعنی فرانس میں ناں کے ووٹ کا مطلب ہوگا کہ آئین اپنی موت آپ مرگیا۔ تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک بار ناں کی صورت میں فرانس اس پر دوبارہ ووٹنگ کرواسکتا ہے۔

اگر فرانسسی عوام کا جواب اثبات میں ہوا تو؟

اس سے آئین کی راہ میں حائل ایک بڑی رکاوٹ دور ہوجائے گی لیکن ابھی کچھ ایسے ملک ہیں جہاں آئین کے حق میں لوگوں کی تعداد کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ ان میں نیدرلینڈ، چیک رپبلک اور برطانیہ وغیرہ ہیں۔

ایک سب سے اہم سوال یہ کہ کیا آئین کے بغیر یورپی یونین اپنے معاملات چلا لے گی؟
ہاں۔ کیونکہ اس وقت بھی کچھ ضابطے اور قوائد ایسے ہیں جن کے تحت یہ اپنے معاملات چلا رہی ہیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد