BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
حزب اللہ سےجھڑپ، اسرائیلی ہلاک
شیبا فارمز
شیبا فارمز کے علاقے میں شام، لبنان، اور اسرائیلی کی سرحدیں ملتی ہیں
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔ یہ جھڑپ اس جگہ ہوئی جہاں شام، لبنان اور اسرائیل کی سرحدیں ملتی ہیں۔

جنوبی لبنان کے اس علاقے کو شیبا فارم کہتے ہیں۔ حزب اللہ کے جنگوؤں نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر مارٹر اور راکٹوں سے حملے کیے۔

حزب اللہ کے ایک اہل کار نبیل شیخ قواق نے بتایا ہے کہ ’ایک اسرائیلی دستے نے لبنان کی خود مختاری کے خلاف جارحیت کی کوشش کرتے ہوئے بلیو لائن کو عبور کرنے کی کوشش کی لیکن ہمارے عسکریت پسندوں نے انہیں پسپائی پر مجبور کر دیا‘۔

اسرائیلی فوج نے بھی علاقے کے ارد گرد دیہات پر شدید بمباری کی جہازوں سے بھی میزائل داغے گئے۔

اسرائیلی فوجی حکام نے کہا ہے کہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق کہ یہ جنوری کے بعد سب شدید جھڑپ ہے۔ جنوری میں جھڑپوں میں تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اقوامِ متحدہ نے کہا ہے کہ ان کے پاس مڈ بھیڑ کے متعلق متضاد خبریں ہیں کہ کس یہ شروع ہوئیں اور کس نے کیں۔

پانی کے قدرتی تحفے سے مالا مال شیبا فارمز کا علاقہ شام کے پاس تھا اور اس علاقے پر اسرائیل نے 1967 میں قبضہ کر لیا تھا۔ اس علاقے پر لبنان بھی اپنا دعوی کرتا اور اسے شام کی حمایت کر رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق یہ اب بھی شام کا علاقہ ہے اور اس کی قسمت کا فیصلہ بھی گولان کی پہاڑیوں سے جڑا ہوا ہے۔

دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انکے طیاروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی اہداف پر میزائیلوں سے حملے کیے ہیں اور بقول انکے یہ حملے بیت ہنون میں اسلحے کے ذخائر پر کیے گئے ہیں جن میں راکٹ اور مارٹر رکھے گئے تھے۔

فلسطینیوں نے اس اسرائیلی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کوئی اسلحے کا ذخیرہ نہیں بلکہ ایک فارم کی دیوار پر بنا ہوا پمپ ہاؤس تھا۔ قبل ازیں غزہ میں اسرائیل کے انخلا کے منصوبے کی مخالفت کرنے والے یہودی آبادکاروں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد