BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 07 June, 2005, 06:40 GMT 11:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنوبی لبنان میں حزب اللہ کی جیت
 حزب اللہ کی جیت
جنوبی لبنان میں شیعہ مسلمانوں کی اکثریت ہے
حزب اللہ اور اس کی حلیف جماعت کے اتحاد نے لبنان میں اتوار کو انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران جنوبی حصے میں واقع پارلیمان کی تمام نشستوں پر فتح حاصل کر لی ہے۔

وزیرِ داخلہ حسن سابل نے بتایا کہ اس اتحاد نے جس میں شیعہ مسلمانوں کی تحریک کی ایک مسلح رکن جماعت ’عمل‘ شامل ہے جنوبی لبنان میں تمام سترہ نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

حزب اللہ کی جیت امریکہ اور اسرائیل کے لیے ایک معاندانہ پیغام سے کم نہیں کیونکہ یہ دونوں ملک حزب اللہ کو دہشت گرد تنظیم سمجھتے ہیں۔

سترہ نشستوں پر کامیابی کے علاوہ حزب اللہ اور اس کی حلیف جماعت نے وہ چھ نشستیں بھی جیت لی ہیں جہاں کوئی مخالف امیدوار کھڑا نہیں ہوا تھا۔

شام کے حمایتی اور اسرائیل کے مخالف ان دونوں گروپوں نے اسی فیصد سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ووٹ ڈالنے کی شرح پینتالیس فیصد رہی۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے لیے ان انتخابات میں عوامی حمایت کو خطے میں امریکی مداخلت کے خلاف ووٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ حزب اللہ کو ووٹ پڑنے کا مطلب یہ ہے کہ یہ تنظیم اور اس کا لشکر مسلح رہے حالانکہ گزشتہ برس اقوامِ متحدہ نے ایک قرارداد منظور کرتے ہوئے حزب اللہ سے اسلحہ ترک کرنے کو کہا تھا۔

سلامتی کونسل کی قرارداد 1559 کے ذریعے مطالبہ کیا گیا تھا کہ لبنان سے تمام غیر لبنانی (شامی) فوجیں باہر چلی جائیں اور ملیشیا یعنی حزب اللہ اور فلسطینی گوریلے غیر مسلح ہو جائیں۔

پچھلے اتوار کو شام مخالف امیدواروں نے بیروت میں انتخابات کے پہلے مرحلے میں تمام انیس نشستیں جیت لی تھیں۔

سن دو ہزار دو میں جنوبی لبنان سے بائیس برس کے قبضے کے بعد اسرائیلی فوج کی واپسی کا سہرا حزب اللہ کے سر باندھا جاتا ہے۔ خیال ہے کہ حزب اللہ کے لشکریوں کی تعداد پانچ سو سے لیکر پندرہ سو تک ہے جو مسلح ہیں اور جنہوں نے اس وقت تک لڑائی کا عہد کر رکھا ہے جب تک اسرائیل سرحد کے ایک متنازعہ علاقے کو خالی نہیں کرتا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد