BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 July, 2004, 08:12 GMT 13:12 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کار دھماکہ: حزب اللہ کا رکن ہلاک
بیروت حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے
بیروت حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے
لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے مبینہ کار بم دھماکے میں حزب اللہ تنظیم کے ایک سینیئر رکن کے ہلاک ہونےکی اطلاع ہے۔

حزب اللہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غالب اوّلی پیر کی صبح گھر سے نکل رہے تھے کہ دھماکے کا شکار ہو گئے۔

دھماکہ بیروت کے جنوبی نواحی علاقے میں ہوا جو شدت پسند شیعہ تنظیم حزب اللہ کا مضبوط گڑھ ہے۔

غیر مصدقہ اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ ایک شدت پسند سنی گروہ جند الشام نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق غالب اوّلی نے جونہی گاڑی سٹارٹ کی تو وہ دھماکے سے پھٹ گئی۔

حزب اللہ کے زیر نگرانی چلنے والے ٹی وی سٹیشن المنار پر تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر دکھائی گئی ہیں اور اوّلی کو ’اسلامی مزاحمت کا شہید‘ قرار دیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے ارکان نے سن دو ہزار میں جنوبی لبنان سے اسرائیلی قبضہ ختم کرانے میں مرکزی کردار ادا کیا تھا اور اسرائیلی سیکیورٹی ایجنسیاں تنظیم کی قیادت کو نشانہ بناتی رہی ہے۔

حزب اللہ کے رہنما عباس الموسوی کی گاڑی پر انیس سو بانوے میں اسرائیل کی طرف سے فضائی حملہ کیا گیا تھا جس کے باعث موسوی ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد