BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 June, 2004, 00:48 GMT 05:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لبنان پر اسرائیل کا فضائی حملہ
اسرائیلی فوج
اسرائیلی فوج ماضی میں بھی لبنان پر حملے کرتی رہی ہے
اسرائیلی ملٹری طیاروں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے جنوب میں راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے اس مقام کو ’فلسطینی جنگجوؤں کا ٹھکانہ‘ قرار دیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ بیروت کے بیس کلومیٹر جنوب میں ’ناعمہ‘ کے پہاڑوں میں کیا گیا ہے۔

اس علاقے میں فلسطین کی آزادی کے لئے شام کی حمایت یافتہ تنظیم پاپولر فرنٹ کا اڈہ ہے۔

تنظیم کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جس علاقے پر حملہ کیا ہے وہاں کوئی عسکری تنصیب نہیں ہے اور وہاں عام شہریوں کے ٹھکانے ہیں جن میں ایک کلینک بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسرائیلی فوجی حکام نے کہا ہے کہ یہ حملہ ایک بحریہ کے جہاز پر فلسطینی حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ تاہم اس سے زیادہ انہوں نے اس حملے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی ہے۔

اسرائیلی فوج ماضی میں بھی لبنان پر حملے کرتی رہی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد