بن مانس کنگو کی مصوری کی نیلامی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
برطانوی چڑیا گھر کے مشہور بن مانس کنگو کی بنائی گی تین تصاویر لندن میں جدید آرٹ کی نیلامی کے دوران تقریباً بائیس ہزار ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت ہوئی ہیں۔ یہ تصاویر آج سے تقریباً پچاس سال قبل بنائی گی تھیں۔ بن مانس کنگو برطانیہ کے چڑیا گھر میں بچوں کے لیے تفریح کا ذریعہ تھا۔ یہاں آنے والے تمام لوگ اس بن مانس کی حرکتوں سے لطف اندوذ ہوتے تھے۔ برطانوی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والے بچوں کے پروگراموں میں کنگو بطور خصوصی مہمان کے پیش ہوتا تھا۔ جانوروں کی عادات کے ماہر ڈیسمنڈ مورس کا کہنا ہے کہ ان پروگراموں کے دوران تصویریں بنانے پر کنگو کی حوصلہ افزائی کی جاتی تھی اور جس کی وجہ سے کنگو میں یہ شوق پیدا ہوا۔ بن مانس کنگو کی بنائی ہوئی یہ تصاویراسی دیوار پر مشہور مصور پابلو پکاسو اور جان میرو کی بنائی ہوئی تصویروں کے برار لگی ہوئی تھیں۔ ان تصاویر کی نیلامی دیکھنے شائقین کی کافی بڑی تعداد آئی تھی۔ نیلامی میں حصہ لینے والوں کا کہنا ہے کہ بولی جس رقم پر ختم ہوئی ہے وہ ان کی پشگوئی سے پندرہ گنا زائد ہے۔ امریکی شہری جوناتھن ہونگ کا کہناہے کہ ان کو کنگو کا کام بہت پسند آیا ہے اور ان کا خیال ہے کہ یہ تصاویر انسانی ارتقاء کی مکمل نمائندگی کرتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||