BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 January, 2004, 12:17 GMT 17:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
چین میں ’بندر کا سال‘
آتشبازی
شنگھائی میں ہونے والی آتشبازی

چین اور ایشیا کے دیگر ممالک میں لوگ نئے قمری سال کی خوشیاں منانے میں مصروف ہیں۔

چین میں جاری تقریبات کے دوران ملک کے پہلے خلا باز یانگ لیویی مرکز توجہ رہے۔ انہوں نے ٹی وی پر لوگوں کو ’بندر کے سال‘ کی مبارکباد دی۔

چین کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر شنگھائی میں جب لوگوں نے خوشی سے پٹاخے چلانے شروع کئے تو آسمان پر چار سو روشنی دکھائی دینے لگی۔

نئے قمری سال کی تقریبات
چینی بچے تقریبات میں حصہ لیتے ہوئے

اس کے برعکس بیجنگ میں قدرے خاموشی اور سکون دیکھنے میں آیا کیونکہ انتظامیہ نے آتشبازی پر پابندی عائد کرنے کی کوشش کی تھی۔

تاہم شنگھائی میں رات بھر پٹاخوں کی آوازیں سنائی دیتی رہیں اور وزارتِ خزانہ کی عمارت پر موم بتیاں روشن کی گئیں۔

نئے قمری سال کے موقع پر پٹاخوں کا چلایا جانا چین کی صدیوں پرانی روایت ہے۔

بہت سے چینیوں نے بدھ کی شام یعنی جاتے سال کی آخری رات اپنے گھروں میں گزاری اور اہلِ خانہ کے ساتھ روایتی کھانے کھائے اور ٹی وی پر روایتی پروگرام دیکھے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد