عراق: تشدد کے واقعات جاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں پولیس کا کہنا ہےکہ شام کی سرحد کی قریب صحرا میں دس شیعہ زائرین کی مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ خیال کیا جارہا ہےکہ ان افراد کو شام سے واپس آتے ہوئے ہلاک کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان زائرین کو آنکھوں میں پٹی باندھ کر سر میں گولی ماری گئی اور ان کی لاشوں پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں۔ اس کے علاوہ تشدد کے دیگر واقعات میں شمالی شہر سنجر میں دو خود کش حملوں میں سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے شیعہ زائرین کو اس علاقے میں مارا گیا ہے جہاں امریکی فوج نے مزاحمت کاروں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ ایک ماہ پہلے وجود میں آنے والی عراق کی نئی حکومت کو ملک میں تشدد کی ایک بڑی لہر کا سامنا ہے جس کے ذریعے فرقہ وارانہ فساد پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت کے وجود میں آنے سے لے کر اب تک تقریباً سات سو عراقی باشندے ہلاک ہوچکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||