محمود عباس واشنگٹن پہنچ گئے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطین کے صدر محمود عباس امریکہ کے دورے پر واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جس دوران وہ امریکی صدر جارج بش سے بھی ملاقات کریں گے۔ اپنے دورے کے پہلے دن محمود عباس بدھ کو امریکہ کی وزیر خارجہ مشیر کونڈولیزا رائس اور کانگرس کے سینئر ارکان سے ملاقات کریں گے۔ توقع ہے کہ محمود عباس امریکی حکومت سے فلسطین کے لیے مزید مالی امداد کی اپیل کریں گے تاکہ فلسطینی انتظامیہ کو اسرائیلی انخلا کے بعد غزہ کا انتظام سنبھالنے کے قابل بنایا جا سکے۔ واشنگٹن سے جوناتھن بیل نے اطلاع دی ہے کہ محمود عباس امریکہ کا اپنا پہلا دورہ ایک ایسے موقعہ پر کر رہے ہیں جب اسرائیل غزہ سے اپنے انخلا کی تیاریاں کر رہا ہے۔ صدر بش فلسطین کے سابق رہنما یاسر عرفات سے ملنے سے ہمیشہ انکار کرتے رہے ہیں لیکن محمود عباس کے بارے میں وایٹ ہاوس کا رویہ بالکل مختلف ہے۔ صدر بش نے فلسطین انتظامیہ کو نئے ملک کی تعمیر کرنے کے لیے پینتیس کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔ تاہم کانگرس نے پینتیس کروڑ ڈالر کی اس امداد کو براہراست فلسطینی انتظامیہ کو منتقل کرنے کی مخالفت کی تھی اور اس کو روک دیا گیا تھا۔ محمود عباس کانگرس سے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی درخواست کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||