وزیرکےمحافظوں کی فائرنگ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اطلاعات کے مطابق بغداد میں ایک عراقی وزیر کے محافظوں نے مظاہرین کے ایک مجمع پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور تین کو زخمی کردیا ہے۔ یہ مظاہرین وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے محافظ تھے اور اپنی تنخواہوں کی کٹوتی پر مظاہرہ کررہے تھے۔ ادھر بغداد کے شمال میں بقوبہ کے مقام پر پولیس نے بتایا ہے کہ اسے ایک کار تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ ان لاشوں کی شناحت کے مظابق مرنے والے عراق کی ایک اہم شیعہ جماعت، سپریم کونسل برائے اسلامی انقلاب کے ایک اہلکار اور ان کے دو رشتہ داروں ہیں۔ ابھی تک پولیس اس واقعے کے مقصد کا سراغ نہیں لگا سکی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||