امریکی ہلاک اور چار شہری زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوجی حکام نے عراق کے مغربی صوبے انبار میں سوموار کوایک کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔ دریں اثناء بغداد کے علاقے باب المعظم میں ایک کار بم دھماکے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بم دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز میلوں تک سنائی دی۔ اس دھماکے کی مزید تفصیلات ابھی موصول ہو رہی ہیں۔ عراق پر امریکی حملے کے بعد سے اب تک پرتشدد کارروائیوں میں ڈیڑھ ہزار سے زیادہ امریکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ انبار میں فوجی کارروائی کے بارے میں امریکی فوج نے مزید کوئی تفیصل فراہم نہیں کی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||