BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 March, 2005, 05:40 GMT 10:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: 24 مزاحمت کار ہلاک
عراق
سنیچر کو بمباری بھی کی گئی
عراق میں جاری تشدد کے مخلتف واقعات میں 24 مزاحمت کارعراقی ہلاک اور چھ امریکی فوجیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ بغداد کے قریب ہی اس کے فوجیوں اور مزاحمت کاروں کے درمیان ہونے والی ایک جھڑپ کے نتیجے میں چوبیس مزاحمت کار ہلاک ہوئے ہیں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک اور جھڑپ میں میں چھ امریکی فوجی اور چھ مزاحمت کار زخمی ہو گئے ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو عراق کے شمالی شہر موصل میں ایک خود کش حملے میں عراقی انسدادِ بدعنوانی پولیس کے سربراہ کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

اطلاعات کے مطابق موصل میں پولیس بلڈنگ کی احاطے میں ایک خود کش حملہ آور نے حملہ کیا جس میں عراقی اینٹی کرپشن پولیس کے سربراہ ولید کشمولا ہلاک اور دیگر تین افراد زخمی ہو گئے۔

اس حملے کی ذمہ داری عراق میں القاعدہ کے گروہ نے قبول کی ہے =۔ بتایا جاتا ہے کہ مزاحمت کاروں نے اس کے بعد ولید کشمولا کے جنازے پر بھی حملہ کیا اور مزید دو افراد کو ہلاک کر دیا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد