BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 March, 2005, 11:24 GMT 16:24 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’اقوامِ متحدہ کو تبدیل ہونا چاہیے‘
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان
’موجودہ عالمی خطرات منظم جرائم، غربت اور دہشت گردی دراصل آپس میں جڑے ہوئے ہیں‘
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے اس عالمی تنظیم میں تبدیلیاں لانے کے لیے تجاویز دی ہیں۔

ان تجاویز میں سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ اور اس بات کا تعین کرنا بھی شامل ہے کہ کن مخصوص حالات میں سلامتی کونسل طاقت کے استعمال کی اجازت دے سکتی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں اپنی رپورٹ میں کوفی عنان نے کہا کہ موجودہ عالمی خطرات منظم جرائم، غربت اور دہشت گردی دراصل ایک دوسرے سے متصل ہیں اور آپس میں مل کر ایک بڑا عالمی خطرہ تشکیل دیتے ہیں۔

انہوں نے دہشت گردی کی جامع اور متفقہ تشریح کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور رکن ممالک سے کہا کہ وہ جوہری ، کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں کی تیاری پر قابو پانے کے لیے فوری اقدمات کریں۔

بی بی سی کے نمائندے کا کہنا ہے کہ کوفی عنان کی تجاویز سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اقوامِ متحدہ چاہتی ہے کہ عالمی سکیورٹی معاملات میں اسے مرکزی حیثیت حاصل رہے۔

اس رپورٹ میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ موجودہ حقوقِ انسانی کمیشن کی جگہ ایک نئی کونسل تشکیل دی جائے تاکہ موجودہ کمیشن پر آمرانہ نظام کا دفاع کرنے کا الزام ختم کیا جاسکے۔

یہ تجاویز اقوامِ متحدہ کے ایک اجلاس میں پیش کی جائیں گی۔ جس کے بعد انہیں منظوری کے لیے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی پیش کیا جائے گا۔

بی بی سی ورلڈ سروس کی جانب سے کروائے گئے ایک سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد اقوامِ متحدہ میں تبدیلیوں کی خواہاں ہے۔ لوگوں کی اکثریت چاہتی ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل اراکین کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ اکثریت کی رائے میں ’ویٹو‘ کا حق بھی ختم کردینا چاہیے۔

اس سروے میں تئیس ممالک کے بیس ہزار سے زائد باشندوں سے سوالات کیے گئے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد