BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 04 February, 2005, 12:34 GMT 17:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
قانون سے بالاتر کوئی نہیں: عنان
پال والکر
پال والکر کو گزشتہ اپریل میں تحقیقات کا ذمہ سونپا گیا تھا
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے عراق کے لیے پروگرام تیل برائے خوراک کے ذمہ دار بنون سیوان کے خلاف انضباطی کارروائی کا حکم دے دیا ہے۔

یہ فیصلہ اس رپورٹ کے بعد سامنے آیا ہے جس میں بنون سیوان پر اقوامِ متحدہ کے وقار کا خیال نہ رکھنے اور غیر اخلاقی رویہ اپنانے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔

کو فی عنان نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اپنے اس وعدے پر قائم ہیں کہ قانون شکنی کرنے والے کسی بھی فرد کو قانونی کارروائی سے بچایا نہیں جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجرمانہ الزمات کے بعد وہ اپنے عملے کے کسی بھی رکن کے سفارتی استحقاق کو ختم کر سکتے ہیں۔

کوفی عنان نے کہا کہ بنون سیوان اور سکیورٹی کونسل کے معاملات کے سربراہ جوزف ہینیڈس کے خلاف انضباطی کارروائی پہلے ہی شروع کی جا چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنکاری اور معائنہ کار کمپنیوں کے معاملات کی درستگی کے لیے بھی کام شروع کر دیا گیا ہے۔

تقتیشی ٹیم کے سربراہ پال والکر نے کہا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ سیوان نے بارہا عراقیوں کو تیل ایک مخصوص کمپنی کو بیچنے کو کہا تھا۔

News image
تیل برائے خوراک پروگرام کا مقصد عراقیوں کی مدد کرنا تھا

ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیوان کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے عراق نے ان کی بات مان لی تھی تاکہ وہ تیل کی تنصیبات کی تعمیر سے متعلق ان کی حمایت حاصل کر سکے۔

پال والکر نے نیویارک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بنون سیوان کے طرزِ عمل کو اخلاقی طور پر غلط قرار دیا۔

پال والکر کو گزشتہ اپریل میں رشوت ستانی کے الزامات کی تحقیقات کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور ان کی مکمل رپورٹ جون 2005 میں آنے کی توقع ہے۔

بنون سیوان نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں قربانی کا بکرا بنایا جا رہا ہے۔

عراق کو تیل برائے خوراک پروگرام کے تحت اجازت دی گئی تھی کہ وہ
بین الاقوامی پابندیوں کے دوران تیل فروخت کر کے اس رقم سے ادویات اور خوراک خرید سکتا ہے۔

یہ پروگرام 1996 سے 2003 تک جاری رہا تھا۔

اس پروگرام سے متعلق یہ الزام بھی لگایا جاتا رہا ہے کہ صدام حسین نے اس پروگرام کے تحت حاصل ہونے والی رقم کا کچھ حصہ ذاتی طور پر استعمال کیا تھا۔

اس سلسلے میں عراقی حکومت اور امریکی سینیٹ بھی اپنے طور پر تفتیش کر رہا ہے۔

اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور ان کے بیٹے کے سلسلے میں ایک علیحدہ رپورٹ بھی مستقبل میں شائع کی جائے گی۔ کوفی عنان کے بیٹے کوجو عنان تیل برائے خوراک پروگرام سے متعلقہ ایک کمپنی میں کام کرتے رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد