BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 February, 2005, 16:00 GMT 21:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مشرقِ وسطیٰ میں امن، اولین ترجیح
صدر بش
صدر بش نے برسلز میں یورپی رہنماؤں سے خطاب کیا
امریکی صدر جارج بش نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے یہ بیان برسلز میں یورپی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ بین ااقوامی برادری کو اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھنا چاہیے جب تک اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کا حل نہیں نکل آتا۔

انہوں نے امریکہ اور یورپی برادری کے درمیان اتحاد کے ایک نئے دور کے آغاز کی اپیل کی اور کہا کہ ان کے خیال میں یورپ امریکہ کی سیکیورٹی کا مرکزی ستون ہے۔

صدر بش نے یہ خطاب یورپ کے پانچ روزہ دورے کے آغاز میں کہا ہے۔ صدر بش یہ دورہ ایسے وقت میں کر رہے ہیں جب امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان ایران کے نیوکلیئر پروگرام، چین پر اسلحہ حاصل کرنے کی پابندی اور کیوٹو معاہدے جیسے معاملات پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔

صدر بش نے تقریر کا زیادہ حصہ مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے معاملے پر صرف کیا اور کہا کہ یورپ اور امریکہ دونوں اسرائیل اور فلسطین کو دو جمہوری ریاستوں کے طور پر پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن زیادہ دور نہیں اور اس سے خطے کی سلامتی پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

صدر بش نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن کا خواہاں ہے اور اسے معلوم ہے کہ ایک پُرامن فلسطین ہی پورے مشرق وسطیٰ میں وسیع تر اصلاحات میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے یورپی ممالک سے عراق میں بھی ٹھوس امدادی کام کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ عراق میں جمہوریت کا استحکام تمام ممالک کے لیے سود مند ہے کیونکہ اس صورت میں عراقی قوم دہشت گردی کا مقابلہ کر سکے گی اور خطے میں امن و استحکام کی ضامن بنے گی۔

محمود عباسمشرق وسطٰی مذاکرات
امن کے معاہدے کی امید اور ماضی کے تلخ تجربات
امریکی فوجیعراق: الیکشن کے بعد
عراق سے غیرملکی فوجیں کب واپس جائیں گی؟
دنبےمنصف اور مقلوبہ
راگے عمر اور ایوان رڈلی سے عید کی ڈشیں
صدر بشواشنگٹن سے
صدر بش کی حلف برداری کی براہ راست ویڈیو
صدر بشمہنگی حلف برداری
بش آج بحیثیت امریکی صدر حلف اٹھائیں گے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد