BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 20 January, 2005, 04:10 GMT 09:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گوشت کی عید
بکرا
قربانی کے لیے لایا گیا بکرا
عید الاضحیٰ ، یا بقر عید گوشت کھانے کھلانےکی عید ہے اور گوشت کو پکانے اور کھانے کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں طریقے ہیں۔

گوشت کی ایک ڈش کے متعلق راگے عمر جو بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار رہ چکے ہیں اور صومالیہ سے تعلق رکھتے ہیں کہتے ہیں کہ صومالیہ میں عید کے دن مقلوبہ بنتا ہے۔گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے لے کر ان کے اوپر ادھ پکے مسالے دار چاول کی تہہ جما دی جاتی ہے اور تلی ہوئی پیاز چھڑک دی جاتی ہے۔ اس کو تنور میں پکا لیتے ہیں اور پھر باہر نکال کے پلٹ دیتے ہیں۔ یعنی چاول نیچے چلے جاتے ہیں اور گوشت اوپر آجاتا ہے۔ اسی لیے اسے مقلوبہ کہتے ہیں یعنی پلٹی ہوئی چیز۔

راگے عمر کہتے ہیں کہ ہے تو یہ فلسطینیوں کی ڈش لیکن صومالیہ میں مسالے دار چال کی وجہ سے زیادہ مزے دار بنتی ہے۔

ایوان رڈلی جو کہ برطانیہ کے اخبار سنڈے ایکسپریس کی نامہ نگار تھیں اور طالبان کے زمانے میں افغانستان گئیں تو ان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ اس دوران میں انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور اپنا پہلا حج کیا۔ وہ کہتی ہیں کہ ’بہت مسالے والی چیزیں مجھ سے نہیں کھائی جاتیں۔ لیکن اردن کے ریگستان میں بدوؤں کےہاں بقر عید کو میں نے گوشت کی جو ڈش کھائی تھی وہ بہت لذیذ تھی۔اس کو منصف کہتے ہیں۔ لندن میں بھی ایک عربی ریسٹورنٹ منصف تیار کرنے کے لیے مشہور ہے‘۔

بکرے کی چانپیں
بکرے کی چانپیں بڑے شوق سے کھائی جاتی ہیں

وہ کہتی ہیں کہ ’پورا دنبہ لے کے اسے پیاز، الائچی اور نمک کے پانی میں ابالتے ہیں۔ پھر دہی، بڑی سرخ مرچ، کالی مرچ، نمک، لیموں کے رس کا پیسٹ اس پر لگایا جاتا ہے۔ ایک بڑے سے تندور میں دس منٹ رکھ کر اسے خشک کیا جاتا ہے اور آخر میں اس پرگرم گرم گھی ڈالا جاتا ہے۔ اس کے بعد ایک بڑے سے تھال میں چاولوں کے اوپر رکھ کر اجوائن کی سوکھی پتیاں چھڑک دی جاتی ہیں‘۔

ایوان رڈلی کہتی ہیں کہ سارے مہمان اسی ایک تھال سے اسے کھاتے ہیں۔ لقمہ ہاتھ میں لے کر اس کا گولہ بنا لیتے اور نشانہ لگا کے منہ میں ڈالتے جاتے ہیں۔ ’جو لوگ مشاق ہوتے ہیں ان کا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوتا‘۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد