سعودی انٹیلیجنس سربراہ مستعفی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب میں اعلان کیا گیا ہے کہ جاسوسی اور خفیہ کے محکمے کے سربراہ شہزادہ نواف مستعفی ہو گئے ہیں۔ سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق وہ اپنی مرضی سے یہ عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ انہیں اب خصوصی مشیر مقرر کیا جا رہا ہے اور ان کا عہدہ وزیر کے برابر ہوگا۔ ابھی یہ اعلان نہیں ہوا ہے کہ ان کی جگہ انٹیلیجنس سروس کا نیا سربراہ کون ہوگا۔ شہزادہ نواف اس سے پہلے وزیر داخلہ تھے۔ نواف شاہ فہد سوتیلے بھائی ہیں۔ ان کی عمر ستر برس سے زیادہ ہے اور وہ کئی برس سے علیل تھے۔ گزشتہ بیس ماہ سے سعودی عرب کو بے چینی کی اس لہر کا سامنا ہے جو القاعدہ کے ارکان اور اس کے حامیوں کی پیدا کردہ ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||