سعودی عرب: فرانسیسی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب کے شہر جدہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وہاں ایک فرانسیسی شہری کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کا ہے۔ ہلاک ہونے والے شخص کا نام نہیں بتایا گیا۔ ترجمان کے مطابق واقعہ کی تحقیقات شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کوئی تفصیل بتانے سے انکار کیا۔ اس سے پہلے پندرہ ستمبر کو ریاض میں ایک برطانوی شہری ایڈمنڈ مویر ہیڈ سمتھ کو ایک شاپنگ پلازہ کے باہر گولی کا نشانہ بنے تھے۔ مئی کے مہینے میں چھ غیر ملکیوں کو جدہ کے شمال میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ مئی میں ہی الخبر میں بھی ایک غیر ملکی قتل ہوا تھا۔ جون میں بی بی سی کے نامہ نگار فرینک گارڈنر ایک حملے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جبکہ ان کے ساتھی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے کیمرہ میں سائمن کمبرز ہلاک ہو گئے تھے۔ نامہ نگاروں کے مطابق سعودی عرب میں، جس کی معیشت کا زیادہ تر دارومدار غیر ملکی کارکنوں پر ہے، غیر ملکیوں پر حملوں کا مقصد مغربی ممالک کے شہریوں کو وہاں سے نکالنا اور تیل کی صنعت کو نقصان پہنچانا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||