سعودی سفارتکار کے لیے ’تحفہ‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں سعودی سفیر کا کہنا ہے ان کے نائب کی رہائش گاہ پر موصول ہونے والے ایک پارسل سے چار گرینیڈ اور ایک خط برآمد ہوا ہے جس میں انہیں ملک چھوڑنے کی دھمکی کی گئی ہے۔ اس پراسرار پارسل کو سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین کی طرف سے بھیجے جانے والے ایک گفٹ پیک کی شکل دی گئی تھی۔ سعودی سفیر علی اودھ عصری نے امریکی خبررساں ادارے ایسوس ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ پارسل سعودی مشن کے نائب عبداللہ العمری کی رہائش گاہ پرجمعرات کے روز موصول ہوا تھا۔ ابھی تک کسی تنظیم نے بھی یہ پیکٹ بھیجنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ سعودی سفیر کے مطابق پاکستانی سکیورٹی ایجنسیوں کو واقعہ کی اطلاع دے دی گئی ہے اور ان کی مدد سے دستی بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔ سعودی سفیر کے مطابق اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعہ کے بعد سعودی سفارتکاروں کی سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||