BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی: حفاظتی انتظامات سخت

کراچی
صدر جنرل پرویز مشرف پر قاتلانہ حملوں میں ملوث مبینہ ملزم امجد فاروقی کی نواب شاہ میں ہلاکت کے بعد کراچی میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دئے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیاض لغاری کا کہنا ہے یہ ’ہائی الرٹ‘ امجد فاروقی کی ہلاکت کے بعد کسی ممکنہ دہشت گردی کی کارروائی کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کے اس سلسلے میں مسجدوں اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے اور ہوٹلوں اور سفارتخانوں کی نگرانی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیر کی صبح سکھر میں چھاپہ مار کر تین بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ خالد انصاری، شاہد انصاری اور ساجد انصاری کو سکھر کے علاقے نصرت کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے۔

خالد انصاری کے بارے میں حکام کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے ہے۔ ان گرفتاریوں کا تعلق اتوار کو نواب شاہ میں ہونے والے آپریشن سے جوڑا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ سی آئی ڈی پولیس نے کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کے ایک رکن منصور عرف ابراہیم چھوٹا کو بھی کراچی سے گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد