حماس کو آمادہ کر سکتا ہوں: محمود | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فلسطینی رہنما محمود عباس کا کہنا ہے کہ وہ حماس کو لڑائی بند کرنے پر آمادہ کر سکتے ہیں۔ فلسطینی انتظامیہ کی صدارت کے امیدوار محمود عباس کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی شدت پسند ان کی بات مان جائیں گے۔ فلسطینی رہنما محمود عباس نے توقع ظاہر کی ہے کہ حماس جیسی شدت پسند تنظیموں کو اسرائیل کے ساتھ لڑائی بند کرنےپر آمادہ کر سکتے ہیں۔ وہ اگلے ہفتے ہونے والے صدارتی انتخابات میں سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔ بی بی سی کو دیئے گیے ایک انٹرویو میں محمود عباس نے کہا کہ وہ اس مقصد کے لیے طاقت کی بجائے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اختیار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ 2003 میں وزیراعظم تھے تو انہوں نے شدت پسندوں کو پچاس روز کے لیے جنگ بندی پر آمادہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ بھی روڈ میپ کے مطابق دوبارہ بات چیت شروع ہونی چاہیے۔ اسرائیل کا موقف ہے کہ امن مذاکرات سے پہلے فلسطینی شدت پسندوں کو اسرائیلی مفادات پر حملے بند کرنا ہوں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||