BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 15 December, 2004, 17:47 GMT 22:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ کیمیکل علی‘ پر عدالتی کارروائی
علی حسن الماجد
علی حسن الماجد جو کہ ’ کیمیکل علی‘ کے نام سے مشہور ہیں
عراق کی عبوری حکومت نے کہا ہے کہ علی حسن الماجد جو کہ ’ کیمیکل علی‘ کے نام سے مشہور ہیں صدام حُسین کے ساتھیوں کی فہرست میں سے عدالتی کارروائی کا سامنا کرنے والے سب سے پہلے شخص ہوں گے۔

وزیر دفاع حاضم الشالان نے بغداد میں صحافیوں کو بتایا کہ ’ کارروائی اگلے ہفتے شروع ہونے کا امکان ہے‘۔

علی حسن الماجد پرصدام حُسین کے دور میں عراقی کُردوں کوگیس سے نشانہ بنانے اور کچھ دیگر بدترین جرائم کا الزام ہے۔

یہ بات واضح نہیں ہے کہ صدام حسین کو عدالتی کارروائی کا سامنا کب ہوگا۔وہ اور ان کے دور حکومت کی گیارہ اہم شخصیات امریکہ کی زیر حراست ہیں۔

وزیر دفاع حاضم الشالان کا کہنا ہے کہ ’ ہم اگلے چند روز میں علی حسن الماجد پر عدالتی کارروائی کریں گے جو کہ صدام حُسین کے قریبی ساتھیوں میں سے ہیں‘۔

ذرائع نے بتایا کہ حاضم الشالان نے کسی مقررہ تاریخ کا تعین نہیں کیا اور صرف یہ کہا کہ’ کارروائی شاید اگلے ہفتے یا پھر اگلے مہینے کے درمیان میں ہوگی‘۔

حاضم الشالان نے یہ بیان عراق کی عبوری حکومت کے وزیراعظم ایاد علاوی کے اس اعلان کے بعد دیا جس میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ’ صدام حکومت کی اہم شخصیات پر عدالتی کارروائیوں کا آغاز اگلے ہفتے سے ہوسکتا ہے‘۔

تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ ان کے اس حیران کن اعلان کا تعلق عراق میں 30 جنوری کو ہونے والے انتخابات سے ہو سکتا ہے۔

سابقہ حکومت کے ارکان کے وکلاء نے کہا ہے کہ ان کے مؤکل امریکہ کے زیراثر قائم کردہ کسی بھی عدالت کو تسلیم نہیں کریں گے۔

اردن سے صدام حُسین کے وکلاء کا کہنا ہے کہ ’انھوں نے اب تک صدام حُسین سے ملاقات نہیں کی ہے‘۔

قانون کے بین الاقوامی ماہرین نے کارروائی میں تیزی کو دیکھتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مدعی کو ناجائز فیصلوں کا سامنا کرنا پڑھ سکتا ہے۔

علی حسن الماجد جو عراقی صدر کے کزن بھی ہیں بعث پارٹی کے دور حکومت میں سب سے زیادہ بااختیار تھے۔

’ کیمیکل علی‘ کا نام انھیں 1987 میں کردوں پر کیمیاوی حملہ کروانے پر دیا گیا۔

ان پر 1991 میں خلیجی جنگ کے بعد صدام حُسین کے ہزاروں مخالفین کی موت کا الزام بھی ہے۔

اپریل 2003 میں یہ خیال کیا گیا تھا کہ وہ بصرہ پر اتحادی فوج کے ہوائی حملے میں مارے گئے ہیں لیکن بعد میں اسی سال اگست میں انھیں امریکی فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد