BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 21 November, 2004, 11:52 GMT 16:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: انتخابات تیس جنوری کو
انتخابات نہ ہونے کی صورت میں ایاد علاوی کی حکومت غیرقانونی ہوگی
انتخابات نہ ہونے کی صورت میں ایاد علاوی کی حکومت غیرقانونی ہوگی
عراق میں الیکشن کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عبوری پارلیمان کے انتخاب کے لئے ووٹنگ آئندہ تیس جنوری کو منعقد کرائی جائے گی۔ عراقی الیکشن کمیشن کے ترجمان فرید ایار نے کہا کہ ووٹنگ عراق کے تمام صوبوں میں ہوگی کیونکہ قوانین کے تحت کسی صوبے کو ووٹنگ سے الگ نہیں رکھا جاسکتا۔

عراق کا عبوری پارلیمان ایک نئے آئین کا مسودہ تیار کرے گا۔ اس عبوری پارلیمان میں دوسو پچہتر نمائندے ہوں گے۔ فرید ایار نے بتایا کہ انتخابات میں شرکت کے لئے ایک سو پچانوے جماعتوں نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے ایک سو بائیس منظور کرلی گئی ہیں۔

پھر ملک میں نئے آئین پر ایک ریفرنڈم کرایا جائے گا۔ ریفرنڈم کے بعد سن دوہزار پانچ کے اختتام سے قبل عام انتخابات منعقد ہوں گے جس میں عوام ارکان پارلیمان اور دیگر اعلیٰ عہدوں کے لئے ووٹنگ کریں گے۔

عراق میں انتخابات کا اعلان ایسے وقت کیا گیا ہے جب کئی شہروں میں مزاحمت کاروں کے حملے جاری ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ عراق میں تشدد صرف ان شہروں میں ہے جہاں سنی اکثریت ہے جبکہ ملک کی شیعہ اکثریت، جس کی حالیہ عشروں میں حکومت میں نمائندگی نہیں رہی ہے، جلد انتخابات چاہتی ہے۔

بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ عبوری حکومت کے کچھ اہلکار اس بات پر شبہے کا اظہار کررہے ہیں کہ تیس جنوری کو انتخابات پرامن طور پر منعقد ہوسکے گیں۔

دریں اثناء عراق میں تشدد جاری ہے اور بغداد میں تشدد کی کئی کارروائیوں میں ایک امریکی فوجی سمیت چودہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق امریکی اور عراقی فوجی بغداد کے مختلف حصوں میں مزاحمت کاروں کے خلاف کارروائی میں مصروف ہے جنہوں نے شہر کے ایک تھانے پر حملہ کیا جس سے تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

عراقی حکومت کی ایک مشیر کواس وقت ہلاک کر دیا جب وہ بغداد میں اپنے دفتر سے گھر جا رہی تھیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد