BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ظاہرہ کو توہین عدالت کا نوٹس

ظاہرہ شیخ بیسٹ بیکری کیس کی واحد گواہ ہیں
ظاہرہ شیخ بیسٹ بیکری کیس کی واحد گواہ ہیں
ہندوستان کی سپریم کورٹ نے بیسٹ بیکری کی منحرف گواہ، ظاہرہ شیخ کو نوٹس دیا ہے اور ان سے پوچھا ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارووائی شروع کی جائے۔

بڑودہ کے بیسٹ بیکری معاملے میں ظاہرہ شیخ اب تک تین بار اپنا بیان بدل چکی ہیں۔

عدالتِ عظٰمی نے کہا ہے اگر ظاہرہ کا یہ کہنا ہے کہ انہوں نے بڑودہ کی ’فاسٹ ٹریک ‘ عدالت میں جو بیان دیا تھا وہ صحیح تھا تو لازمی طور پر ان کا وہ بیان غلط تھا جس کی بنیاد پر یہ مقدمہ گجرات سے ممبئ منتقل کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے یہ نوٹس سماجی کارکن تیستا ستل واڈ کی ایک عذرداری کی سماعت کے دوران جاری کیا۔ عدالت نے حقوق انسانی کے قومی کمیشن اور گجرات حکومت سے بھی جواب طلب کیا ہے۔

محترمہ سیتل واڈ نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ ظاہرہ کے بار بار بیان بدلنے کے معاملے کی سی بی آئی سے تفتیش کرانے کا حکم جاری کرئے۔

عدالت نے سبھی فریقوں سے کہا ہے کہ وہ اپنا جواب جنوری کے اوائل تک جمع کر دیں۔ معاملے کی آئندہ سماعت جنوری میں ہی ہوگی۔

عدالت عظمی نے ظاہرہ سے پوچھا ہے کہ انہوں نے یبان حلفی دے کر بیسٹ بیکری کے معاملے میں کئی لوگوں کے خلاف الزمات عائد کۓ اور اب وہ کچھ اور کہ رہی ہیں۔ ان کا صحیح بیان کون سا ہے؟

گودھرا میں ٹرین کے ایک ڈ بے میں 59 ہندو کا رسیوکوں کو زندہ جلائے جانے کے بہیمانہ واقعہ کے بعد پورے گجرات میں مسلم مخالف فسادات بھڑک اٹھے تھے۔ بڑودہ میں واقع بیسٹ بیکری بھی بلوائیوں نے جلا دی تھی جس میں 14 افراد زندہ جل کر مر گۓ تھے۔

ظاہرہ شیخ اس واقعہ کی عینی شاہد ہے۔ لیکن جب بڑودہ میں مقدمہ چلا تو اس نے ملزموں کی شناخت سے انکار کر دیا ۔ بعد میں سماجی کارکن تیستا سیتل واڈ کی مدد سے اس نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست داخل کی جس میں اس مقدمے کو ریاست سے باہر چلانے کی اپیل کی گئ تھی ۔ظاہرہ کا کہنا تھا کہ اس کو بی جے پی کے بعض مقامی رہنماؤں نے دھمکی دی تھی جس کے سبب وہ مقامی عدالت میں بیان نہ دے سکی ۔

سپریم کورٹ نے اسکی درخواست کی بنیاد پر مقدمے کو ممبئی منتقل کر دیا ۔ لیکن اب ظاہرہ کا کہنا ہے کہ محترمہ تیستا نے اس کے اوپر دباؤ ڈال کر ملزموں کا نام لینے کے لیے مجبور کیا۔

عدالت میں اس مقدمے کے بیشتر گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ ظاہرہ شیخ اور انکی بہن سائرہ شیخ منحرف ہو چکی ہیں۔ لیکن ظاہرہ کو اب جرح کے لیے عدالت میں پیش ہونا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد