یوکرین میں انتخابات کالعدم | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوکرین کی سپریم کورٹ نے صدراتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو کالعدم قرار دیا ہے اور انتخابات میں دھاندلی کے دعویٰ کو درست قرار دیا ہے۔ عدالت کے جج اناتولے یاریما نے حکم دیا کہ 26 دسمبر تک نئے انتخابات ہونے چاہیئں۔ عدالت کا فیصلہ سنتے ہی مغرب نواز امیدوار وکٹر یشچنکو کے حمایتی سڑکوں پر نکل آئے اور خوشیاں منانے لگے۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کہا کہ وہ وکٹر یشچنکو اور ماسکو نواز وزیرِ اعظم وکٹر یانوکووچ کے درمیان نئے انتخابات کا انعقاد یقینی بنائے۔ چھبیس نومبر کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیشن نے یانوکووچ کو فاتح قرار دیا تھا۔ اس فیصلے پر مغربی مبصرین نے بہت تنقید کی تھی۔ اس انتخابی جنگ میں حصہ لینے والے دونوں فریقوں نے کہا ہے کہ وہ عدالت کے فیصلہ کا احترام کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||