BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 26 November, 2004, 10:31 GMT 15:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوکرین انتخابات، نتائج معطل
سولانا
سولانا اس مسئلہ کا سفارتی اور مذاکراتی حل چاہتے ہیں
یورپین یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ ہاوئیر سولانا یوکرین کے صدرارتی انتخابات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال کے حل میں مدد دینے کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیو پہنچ رہے ہیں۔

سولانا حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں سے ملاقات کریں گے وہ یوکرین کے سبکدوش ہونے والے صدر لیونڈ کچما سے بھی ملیں گے۔

ادھر یوکراین کی سپریم کورٹ نے حزبِ مخالف کی درخواست پر صدارتی انتخابات کے نتائج معطل کر دیے ہیں۔

مبصرین کے مطابق سابق سوویت یونین میں روس کے بعد سب سے بڑی ریاست یوکرین اس وقت خانہ جنگی کے دھانے پر پہنچ چکی ہے۔

یوکرین کے سبکدوش ہونے والے صدر لیونڈ کچما نے دنیا سے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے معاملات میں مداخلت سے باز رہیں اور خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ کیاگیا تو ان کے ملک میں خانہ جنگی شروع ہو سکتی ہے۔

یوکرین کے الیکشن کمشن نے وزیر اعظم وکٹر یانکوچ کے ملک کا نیا منتخب صدر ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ وکٹر یانکوچ کو روس نواز گردانا جاتا ہے۔جن کا کہنا ہے کہ وہ انتخاب جیت کر روس کے ساتھ یوکرین کے تعلقات مزید بڑھائیں گے۔
اپوزیشن رہنما وکٹر یوشنکو کو مغرب نواز سمجھا جاتا ہے اور پورپین یونین اور امریکہ سمیت نے اس کی حمایت کی ہے۔ امریکہ نے یوکرین کے انتخابی نتائج تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

سابقہ سوویت یونین میں روس کے بعد سب سے بڑی ریاست یوکرین میں صدارتی انتخابات میں سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا ہے اور ملک میں سخت سردی کے باوجود اناسی فیصد ووٹروں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

اپوزیشن رہنما وکٹر یوشنکو نےالزام لگایا ہے کہ حکومت نے دھاندلی کے ذریعے ان کی فتح کو شکست میں بدلنے کوشش کر رہی ہے ۔

وکٹر یوشنکو کی اپیل پر لاکھوں لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہو ئے ہیں اور مطالبہ کر رہے کہ الکیشن کمیشن وکٹر یوشنکو کے صدر منتخب ہونے کا اعلان کرے۔

یورپی ممالک یوکرین کے انتخاب میں بہت دلچسی لے رہے ہیں۔مبصرین کے مطابق یوکرین کے انتخابی نتائج یورپ کے مستقبل پر گہرے اثرات چھوڑیں گے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد