BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 15 November, 2004, 19:21 GMT 00:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بش انتظامیہ: پاول سمیت 4مستعفی
News image
وائٹ ہاؤس کی توقع کے مطابق کولن پاول کے بعد تین اور وزراء نے استعفوں کا اعلان کیا ہے۔

اولین اطلاعات میں کولن پاول نے استعفے کا اعلان کیا تھا جس کی تصدیق امریکی دفترِ خارجہ نے کی۔

اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ اسے توقع ہے کہ بش کابینہ کے مزید تین سینیئر ارکان استعفوں کا اعلان کرنے والے ہیں۔ وائٹ ہاوں کے ترجمان نے ان سینیئر ارکان کے نام نہیں بتائے تھے۔

تاہم اب اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ توانائی، زراعت اور تعلیم کے وزراء، سپینسر ابراہم، آن ونیمین اور روڈ پیج مستعفی ہو گئے ہیں۔

کولن پاول کے استعفے کی خبر سب سے پہلے امریکی ٹی وی چینلوں نے بے نام امریکی اہلکاروں کے حوالے سے دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر خارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ وہ مستعفی ہونے کا ارداہ رکھتے ہیں۔

جس کے بعد امریکی وزارتِ خارجہ نے ان کے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: ابھی یہ طے نہیں ہے کہ پاول وزارتِ خارجہ سے کب الگ ہوں گے۔

کولن پاول جو ایک سابق فوجی ہیں بش انتظامیہ کے پہلے دور میں مسلسل وزیر خارجہ کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں اور انہیں مقابلتاً معتدل مزاج خیال کیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ عراق پر بھی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی پالیسی کے حامی تھے۔

امریکی خبر رساں ادارے اے بی سی کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ان کے جانشین کا کی تصدیق ہو گی، وہ موجودہ ذمہ داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔

عراق پر امریکی سالاری میں کیے جانے والے حملے کی عالمی حمایت حاصل کرنے میں کولن پاول نے اہم کردار ادا کیا تھا۔

عالمی برادری میں ان کا بہت احترام کیا جاتا ہےتاہم بش انتظامیہ میں انتہائی جارحانہ رویہ رکھنے والے ارکان کے ساتھ ان کی موجودگی بعض اوقات بے میل محسوس کی جاتی رہی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد