BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 26 September, 2004, 21:04 GMT 02:04 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’عراق: ’شرانگیزی‘ سنگین ہورہی ہے‘
پاول
کولن پاول نے کہا ہے کہ امریکہ اور عراقی حکومت اب بھی جنوری میں انتخابات کرانے کے حق میں ہیں
امریکی وزیرخارجہ کولن پاول نے کہا ہے کہ امریکہ اور عراقی حکومت عراق میں آئندہ جنوری میں انتخابات کرانے کے حق میں ہیں۔

تاہم انہوں نے کہا کہ عراق میں ’شرانگیزی‘ کی صورتحال سنگین ہوتی جا رہی ہے۔

کولن پاول نے کہا کہ اس بات کا خطرہ ہے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر گولیاں برسائی جائیں گی اور شرپسند لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کی کوشش کریں گے۔

ایک امریکی ٹیلی ویژن کو دیے جانے والے انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ ان شرانگیزوں کو شکست دینے کی کوششوں میں اضافہ کرے گا۔

امریکی وزیرِخارجہ کا یہ بیان امریکی وزیرِدفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ کے اس بیان کے بالکل برخلاف ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ عراق میں عدم تحفظ کی صورتِ حال کی وجہ سے صرف محدود انتخابات ہی کرائے جا سکتے ہیں۔

بی بی سی کے ایک نامہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکی ومیر خارجہ کے اس بیان سے واضح ہے کہ بش انتظامیہ عراق کے امور پر بٹی ہوئی ہے۔

اس سے پہلے عراقی عبوری وزیراعظم ایاد علاوی امریکی کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے یہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ شر انگیزیوں کو شکست دی جا رہی ہے اور انتخابات منصوبے کے مطابق ہی ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد