BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 23 September, 2004, 23:38 GMT 04:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں جزوی انتخابات: رمز فیلڈ
رمز فیلڈ نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں انتخابات نہیں کرائے جاسکتے
رمز فیلڈ نے کہا ہے کہ بعض علاقوں میں انتخابات نہیں کرائے جاسکتے
امریکی وزیر دفاع ڈونلڈ رمز فیلڈ نے کہا ہے کہ عراق میں جاری تشدد کی وجہ سے پورے عراق میں انتخابات کرانا ممکن نہیں ہوں گے۔

امریکی سینیٹ کی ایک کمیٹی میں بیان دیتے انہوں نے کہا کہ عراق میں جزوی انتخابات کرائےجائیں گے۔

اس سے قبل عراقی وزیر اعظم ایاد علاوی نے امریکی کانگرس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں حالیہ دنوں میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے باوجود انتخابات اعلان شدہ منصوبے کے مطابق جنوری ہی میں کرائے جائیں گے۔

ایاد علاوی نے کہا کہ عراق میں جنوری میں ہونے والے انتخابات ملک میں سیاسی انقلاب کی طرف ایک بڑا قدم اور ’دہشت گردوں‘ کی ایک بڑی شکست ثابت ہوں گے۔

علاوی نے کہا کہ اگر وہ عراق میں ’دہشت گردوں‘ سے جنگ نہیں کریں گے تو پھر ان کو امریکہ سمیت دنیا بھر میں دہشت گردی کرنے کی کھلی چھٹی مل جائے گی۔

علاوی نے کہا کہ عراق کے اٹھارہ صوبے انتخابات کے انعقاد کے لیے تیار ہیں اور تشدد صرف تین صوبوں میں ہو رہا ہے۔

کانگرس کے مشترکہ اجلاس کے بعد وائٹ ہاوس میں ایاد علاوی کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بش نے اعتراف کیا کہ عراق میں سیاسی پیش رفت کافی دشوار ثابت ہوگی۔

صدر بش نے کہا کہ عراق میں حالت ایک نازک موڑ پر پہچ چکے ہیں۔

انہوں نے عراق میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ عراق میں فیصلہ کن موڑ آنے والے ہے۔

صدر بش نے اس بات کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جنوری کے انتخابات سے پہلے عراق میں تشدد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

امریکی ریاست اوہایو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جان کیری نے صدر بش اور ایاد علاوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں رہنما عراق میں موجودہ زمینی حقائق کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد