نجف میں فائربندی کا اعلان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے عبوری وزیر اعظم ایاد علاوی نے کہا ہے کہ مزاحمت کار رہنما مقتدیٰ الصدر کو نجف سے جانے کے لیے اس شرط پر محفوظ راستہ دیا جا سکتا ہے کہ ان کے ساتھی اپنے ہتھیار حکام کے حوالے کر دیں۔ ایاد علاوی نے اس کو امن کے لیے آخری پیشکش قرار دیا۔ نجف میں تین ہفتے سے امریکی افواج اور مقتدیٰ الصدر کے حامیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ دریں اثناء ایک اور شیعہ رہنما آیت اللہ سیستانی بھی نجف پہنچ چکے ہیں جہاں وہ امن کے قیام کے لیے منصوبہ پیش کریں گے۔ آیت اللہ سیستانی کے نجف پہنچنے پر ایاد علاوی نے چوبیس گھنٹے کی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے تاکہ مزاحمت کاروں کو آیت اللہ کی تجاویز پر غور کرنے کا وقت دیا جا سکے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||