غرب اردن: پانچ فلسطینی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یاسر عرفات کے انتقال کی خبر کے ساتھ ہی اسرائیل نے مغربی کنارے میں قائم یہودی بستیوں اور فلسطینی آبادی میں فوج جمع کرنی شروع کر دی ہے جبکہ تمام مقبوضہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ انتقال کی خبر کے عام ہونے کی بعد سے ہونے والے واقعات میں اب تک پانچ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ غزہ کی پٹی میں’نٹزریم‘ نامی یہودی بستی کے نزدیک اسرائیلی فوج نے تین فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں ایک اور واقعہ میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک مسلح فلسطینی کو’گش کتیف‘ عینی شاہدین کے مطابق مغربی کنارے کے علاقے ہیبرون میں اسرائیلی فوج نے پتھراؤ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر دی جس سے ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||