BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 31 October, 2004, 13:33 GMT 18:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ایران یورینیم افزوہ کریگا‘
اس قانون کے حق میں تمام ارکان نے ووٹ دیا
اس قانون کے حق میں تمام ارکان نے ووٹ دیا
ایران کی پارلیمان نے ایک ایسے مسودۂ قانون کی ابتدائی طور پر منظوری دے دی ہے جس کے تحت حکومت کو یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کو دوبارہ شروع کرنا پڑےگا۔

ایرانی پارلیمان کے سپیکر کے مطابق اس مسودۂ قانون کی حمایت میں دو سو سینتالیس ارکان نے ووٹ ڈالے۔

بین الاقوامی برادری ایرانی حکومت پر زور دے رہی ہے کہ وہ یورینیم کو افزودہ کرنے کی کوشش ترک کر دے ورنہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا جائے گا۔

گزشتہ اکتوبر میں ایران اپنے جوہری پروگرام کو ترک کرنے پر رضامند ہو گیا تھا لیکن بعد میں ایران نے دوبارہ سینٹرفیوگز تیار کرنا شروع کر دیے تھے۔

سینٹرفیوگز یورینیم کی افزودگی میں کام آتے ہیں جس کو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایران کی حکومت کا اصرار ہے کہ وہ جوہری توانائی بجلی پیدا کرنے کے لیے حاصل کرنا چاہتی ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزارتِ خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا تھا کہ ایرانی حکومت کو پارلیمان کے فیصلے کی پاسداری کرنا پڑے گی۔

یورینیم کی افزودگی کے بارے میں مسودۂ قانون کی منظوری کے بعد ایرانی سپیکر غلام علی نے کہا کہ اس قانونی کی منظوری سے پارلیمان نے بیرونی دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ ایران بیرونی دباؤ میں نہیں آئے گا۔

انہوں نے کہا ایرانی پارلیمان کے تمام ارکان نے اس قانون کے حق میں ووٹ دے کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ایرانی عوام کے مفادات ان کے لیے مقدم ہیں۔

ایرانی حکام جمعہ کو یورپی ممالک کے حکام سے ملاقات کرنے والے ہیں جس میں ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے عالمی تحفظات کو دورے کرنے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پربات چیت کی جائے گی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد