ایرانی اصرار: یورینیم افزودگی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بین الاقوامی کوششوں کے باوجود کہ ایران اپنا جوہری پروگرام ختم کر دے تہران نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ یورینیم کی افزودگی اس کا بنیادی حق ہے۔ ایرانی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا کہ اس ماہ کے آغاز میں تین یورپی ممالک کی طرف سے متبادل جوہری ٹیکنالوجی اور تجارتی مراعات دینے کی پیشکش ناقابلِ قبول اور غیر متوازن ہے۔ تاہم ترجمان نے اس بات کا اشارہ دیا کہ یورپی ممالک سے مزید مذاکرات جاری رہیں گے۔ ایران اس بات پر اصرار کرتا ہے کہ اس کا پروگرام امن پسند مقاصد کے لیے ہے لیکن امریکہ الزام لگاتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ چاہتا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے اس معاملے کو نومبر کے آخر میں ہونے والی سکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں پیش کر دے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||