ایرانی میزائیلوں کی رینج میں اضافہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایران کے سابق صدر ہاشمی رفسنجانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے اب دو ہزار کلو میٹر دور تک مار کرنے والے میزائل تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کر لی ہے۔ ایران کے خلائی تحقیق کے ادارے ’ایرو سپیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ‘ میں خطاب کرتے ہوئے ہاشمی رفسنجانی نے ایران کی اس صلاحیت کے بارے میں انکشاف کیا۔ نامہ نگاروں کے مطابق ایرانی میزائلیوں کے بارے میں رفسنجانی کا تازہ دعویٰ ماضی میں ایران کے میزائیلوں کی رینج کے بارے میں کیے گئے اعلانات سے کہیں زیادہ ہے۔ دو ہزار کلو میٹر کی دوری تک اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کے بعد ایران اسرائیل اور کئی امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بناسکتا ہے۔ تاہم ایران کا کہنا ہے کہ اس نے یہ صلاحیت صرف اپنے دفاع کے لیے حاصل کی ہے۔ رفسنجانی نے کہا کہ ایرانی سائنسدان اب میزائیل ٹیکنالوجی کی باقی منازل اپنے طور پر عبور کر سکتے ہیں۔ اس سال اگست میں ایران نے شہاب تین میزائیل کے سلسلے کے ایک نئے میزائیل کا تجربہ کیا تھا۔ اس سے پہلے شہاب تین کی رینج تقریباً بارہ سو نوے کلو میٹر یا آٹھ سو میل کے قریب تھی۔ ہاشمی رفسنجانی ایران کے قدامت رست رہنماؤں میں سب سے زیادہ با اثر سیاست دان ہیں۔ ہاشمی رفسنجانی جو ایران کے دو مرتبہ صدر منتخب ہو چکے ہیں اب ایران کی ماہرین کی اسمبلی کے نائب چیئرمین ہیں۔ گو کہ اپنی صدارت کے دوران ا نہیں مغرب نواز تصور کیا جاتا تھا لیکن حالیہ برسوں میں انتہا پسندوں اور قدامت پرستوں کے قریب رہے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||