BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 30 October, 2004, 20:20 GMT 01:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: 9امریکیوں سمیت 15 ہلاک
عراق
آٹھ امریکی فوجی ایک ایسے وقت ہلاک ہوئے ہوئے ہیں جب عراق کی عبوری حکومت فلوجہ پر امریکہ کا بڑا حملہ روکنے کی کوشش کر رہی ہے
امریکی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فلوجہ اور اس کے ارد گرد کے علاقوں میں کارروائیوں کے دوران میں نو امریکی میرین فوجی ہلاک ہوگۓ ہیں جبکہ بغداد پولیس کا کہنا ہے کہ العربیہ ٹی وی چینل کے دفاتر کے باہر کار بم دھماکہ سے سات لوگ ہلاک اور انیس زخمی ہوگۓ ہیں۔

کار بم دھماکے کے بعد اسی عمارت میں کام کرنے والے ایک صحافی کا کہنا ہے کہ مغربی منصور ضلع میں واقع العربیہ کے دفاترکی عمارت کی پہلی منزل چھت لوگوں پر آ گری اور آگ بھڑک اٹھی۔

اطلاعات کے مطابق رات بھر فلوجہ پر شدید بمباری کی گئی۔ یہ واقعات ایسے وقت ہوئے ہیں جب شہر پر فوجی حملہ کو روکنے کے لیے عراق کی عبوری حکومت کے امن مذاکرات مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

بغداد سے ہمارے نامہ نگار کلئیر مارشل کا کہنا ہے کہ آٹھ امریکی فوجی اس کارروائی میں ہلاک اور نو اس وقت زخمی ہوئے جب فوج نے بغداد کے مغرب میں الانبار صوبہ میں کارروائی کی جسے فوج حفاظتی کاروائی قرار دے رہی ہے۔ اس علاقہ میں عسکریت پسندوں کا گڑھ فلوجہ شامل ہے۔

حکام نے اس بات کی کوئی تفصیل نہیں بتائی کہ فوجی کس طرح ہلاک یا زخمی ہوئے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹے سے امریکی فوج اس قصبہ پر مکمل فوجی حملہ کی منصوبہ بندی کی تیاری کے لیے بھاری بمباری کررہی ہے۔

نگران عراقی حکومت اور فلوجہ کے مقامی رہنماؤں کے درمیان مذاکرات میں بظاہر کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی۔ وزیراعظم ایاد علاوی نے ان مذاکرات کو فوجی حملہ سے بچنے کے لیے آخری موقع قرار دیا تھا۔

تاہم فلوجہ میں سنی علما کی تنظیم کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی حل ڈھونڈنے کے لیے ایک اچھی خبر متوقع ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد