BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 23 October, 2004, 17:52 GMT 22:52 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کابل حملہ، ایک ہلاک سات زخمی
کابل
کابل پولیس سربراہ کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا غالباً حملہ آور تھا۔
سنیچر کو کابل میں دستی بموں کے ایک حملے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس کے تین فوجی بھی شامل ہیں۔ ایک فوجی کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔ دیگر چار زخمی افغان شہری ہیں۔

ہلاک ہونے والے کے بارے میں حملہ آور کے پاس تین دستی بم تھے جن میں سے ایک نہیں پھٹ سکا۔

ادھر جلال آباد میں بھی امریکی فوجی ٹرک پر حملہ کیا گیا ہے۔ امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق اس حملے میں ایک امریکی فوجی زخمی ہوا ہے جبکہ ٹرک کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ یہ حملہ دیسی ساختہ بم سے کیا گیا۔

اس سے قبل طالبان کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ جلال آباد کے حملے میں چار امریکی فوجی مارے گئے ہیں۔ تاہم امریکی فوجی حکم نے اس اطلاع کی تردید کی ہے۔

کابل میں کیا جانے والا حملہ شہر کے انتہائی مصروف حصہ میں عصر کے وقت کیا گیا۔ اس وقت بازاروں میں خاصی بھیڑ ہوتی ہے۔ اس علاقے کو شہر نو کہتے ہیں۔ حملہ کوچۂ مرغان میں کیا گیا۔

حملہ کے مقام پر انٹرنیشنل سکیورٹی اسیسٹینس فورس کی جیپ کھڑی تھی جس کے ساتھ ہی ایک نوجوان کی لاش پڑی تھی۔ یہ شخص عمر سے بیس بائیس برس کا لگتا تھا۔ اس کا بایاں ہاتھ کٹ کر تقریباً پانچ چھ گز دور جا گرا تھا۔

اس بازار میں افغان قالینوں، غالیچوں اور نوادرات کی دکانیں ہیں اور یہاں بہت سے غیر ملکی خریداری کے لیے آتے ہیں۔

طالبان نے اگرچہ صدارتی انتخابات کے دوران خودکش حملوں کی دھمکی دی تھی تاہم انتخابات کے دوران کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

طالبان کا موقف تھا کہ وہ عام لوگوں کو پہنچنے والے نقصان کے پیش نظر انتخابات کے دوران حملوں سے باز رہے۔

تاہم حکام کہتے ہیں کہ سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

ان دنوں ملک کے آٹھ انتخابی مراکز میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے اب تک چھیاسٹھ لاکھ ووٹ گنے جا چکے ہیں جن میں سے عبوری صدر حامد کرزئی نے تقریباً چھتیس لاکھ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ اس طرح انہیں اب تک لگ بھگ چھپن فی صد ووٹروں کی حمایت حاصل ہو چکی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد