BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 20 October, 2004, 15:13 GMT 20:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق میں کام بند، کئیر انٹرنیشل
مارگریٹ تیس سال سے عراق میں کام کر رہی تھیں
مارگریٹ تیس سال سے عراق میں کام کر رہی تھیں
عالمی شہرت یافتہ امدای تنظیم کئیر انٹرنیشنل نے اپنی ڈائریکٹر مارگریٹ حسن کے اغوا ہونے کے بعد عراق میں اپنی تمام سرگرمیاں بند کردی ہیں۔

مارگریٹ حسن کو گزشتہ دنوں عراق سے ایک نامعلوم گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔

الجزیرہ ٹی وی پر نشر ہونے والی ایک ویڈیو میں مارگریٹ حسن کے ہاتھ پیٹھ پر بندھے دکھائے گئے تھے۔

مارگریٹ حسن کے ایک فلم ساز دوست فیلیسٹی آربتھناٹ نے کہا کہ مارگریٹ ایک غیر معمولی خاتون ہیں۔

News image
اغوا کنندگان نے کوئی رابط نہیں کیا ہے

برطانوی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم ٹونی بلیئر نے کہا کہ ہم سب مارگریٹ کے بارے میں فکر مند ہیں۔

الجزیرہ پر نشر ہونے والی فلم میں مارگریٹ حسن کی کئی دستاویزات بھی دکھائی گئیں۔

اربتھناٹ نے کہا کہ مارگریٹ ان دبلی پتلی خواتین میں سے ہیں جن کی ریڑھ کی ہڈی فولاد کی ہے۔

انیس سو اکانوے میں خیلج کی جنگ میں عراق پر حملے کے دوران ماگریٹ تمام وقت عراق میں موجود رہیں۔

مارگریٹ کے شوہر تحسین علی حسن نے الجزیرہ ٹی وی کو بتایا کہ اغوا کنندگان نے ان سے اب تک کوئی رابط نہیں کیا۔

کئیر انٹرنیشنل برطانیہ کے سربراہ جیفری ڈینس نے بی بی سی کے ریڈیو فور پروگرام کو بتایا کہ انہیں ابھی تک مارگریٹ کے اغوا کنندگان کی طرف سے کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد