اٹلی کی دونوں خواتین رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں گزشتہ ماہ اغوا ہونے والی اٹلی کی دو خواتین کو رہا کر دیا گیا ہے۔ دونوں خواتین کو بغداد میں اٹیلین ریڈ کراس کے حکام کے حوالے کیا گیا۔ حکام کے مطابق دونوں خواتین خیریت سے ہیں۔ اٹلی کے وزیرِ اعظم سلویو برلسکونی نے اس بات کی تصدیق کی ہےاور کہا ہے کہ وہ بدھ کے روز اٹلی واپس آجائیں گی۔وزیراعظم برلسکونی نے ان خواتین کی رہائی کی خبر کو خوش آئند قرار دیا۔ انتیس سالہ شیمونا پاری اور سیمونا توریتا نامی یہ دونوں خواتین کو جو امدادی کارکن ہیں، سات ستمبر کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||