برطانوی یرغمالی کینتھ بگلی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں برطانیہ کے یرغمالی کینتھ بگلی کو ہلاک کر دیا گیا ہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ سول انجنئیر کینتھ بگلی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا نے کینتھ بگلی کی ہلاکت کو وحشیانہ اقدام قرار دیا ہے۔ کینتھ بگلی کے بھائی فل بگلی نے کہا تھا کہ ان کے خاندان کو مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جس کے مطابق کینتھ بگلی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ فل بگلی نے کہا ان کے خاندان کو یقین ہے کہ برطانوی حکومت نے کینتھ بگلی کی رہائی کے ہر ممکن کوشش کی۔ اس سے پہلے ابو ظہبی ٹیلی ویژن نے خبر دی تھی کہ اس کو باخبر ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ کینتھ بگلی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ کینتھ بگلی کو سولہ ستمبر کو دو امریکیوں کے ساتھ بغداد کے سخت حفاظتی علاقے سے اغوا کر لیا گیا تھا۔ دونوں امریکیوں کو پہلے ہی ہلاک کیا جا چکا ہے۔ کینتھ بگلی کی ہلاکت کی ابتدائی اطلاعات کے برطانوی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ وہ اس خبر کی تصدیق کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ برطانوی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ اس نے بگلی کے خاندان کو ان کی ہلاکت سے متعلق خبروں کی اطلاع دی ہے لیکن کہا ہے وہ اس کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق ابو ظہبی ٹیلیوژن نے کہا ہے کہ اس کو کینتھ بگلی کی ہلاکت کی ویڈیو ملی ہے اور وہ اس کو برطانوی وقت کے مطابق تین بجے نشر کیا جائے گا۔ کینتھ بگلی ایک تعمیراتی کمپنی کے لیے کام کرتے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||