کینتھ بگلی کے بھائی کے گھر پر چھاپہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہالینڈ میں خفیہ ایجسنی کے اہلکاروں نے عراق میں برطانوی یرغمالی کینتھ بگلی کے بھائی پال بگلی کے ایمسٹرڈم کے گھر پر چھاپہ مارا ہے۔ پال بگلی نے کہا کہ ہالینڈ اور برطانوی خفیہ اداروں کے حکام نے اس کے گھر پر چھاپہ مارا ہے اور ان کے کمپیوٹر سے فائلیں کاپی کر کے لے گئے ہیں۔ برطانیہ نے تردید کی ہے کہ اس کی خفیہ ادرارے کے کسی اہلکار پال بگلی کے پر چھاپہ مارا ہے۔ حکام کو شبہ ہے کہ پال بگلی کے عراقی اغواکارروں کے ساتھ مبینہ تعلقات کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ مسٹر بگلی نے کہا ہے کہ ان کا اغواکاروں کے ساتھ کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عربی ٹی وی چینل الجزیرہ ان کے پیغامات اغواکارروں تک پہنچا رہا ہے۔ اغواکاروں نے کینتھ بگلی کے بدلے عراقی جیلوں سے چند عراقی عورتوں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم برطانوی حکام نے کہا ہے کہ وہ ان شدت پسندوں کے ساتھ ہر گز کوئی سودا بازی نہیں کریں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||