BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 09 October, 2004, 14:17 GMT 19:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بگلی ’فرار‘ کے بعد ہلاک ہوئے
کین بگلی
کین بگلی کے خاندان نے ان کی رہائی کے لیے بہت کوشش کی
اطلاعات کے مطابق یرغمال برطانوی شہری کین بگلی کو اس وقت ہلاک کیا گیا جب انہوں نے اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے کی کوشش کی۔

عراقی حکومت کے ذرائع نے بی بی سی کی نامہ نگار کیروکلین ہاؤلی کو بتایا کہ کین بگلی کچھ وقت کے لیے اغواکاروں کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔ لیکن بعد میں وہ پکڑے گئے اور انہیں ہلاک کر دیا گیا۔

باسٹھ سالہ انجینیئر کے خاندان نے جمعہ کو ویڈیو میں ان کا سر قلم ہوتے ہوئے دکھائے جانے کے بعد ان کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی۔

بگلی کے آبائی شہر لیورپول میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور دوپہر کو دو منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔

خبر رساں ادارے رائٹرز نے ’مزاحمت کاروں کے ذرائع‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کین بگلی کو بھاگنے میں اغواکاروں کے ایک ساتھی نے مدد کی اور وہ تقریباً آدھے گھنٹے تک فرار رہے لیکن بعد میں بغداد کے جنوب مغربی علاقے لطفیہ کے قریب پکڑے گئے۔

عینی شاہدین کے مطابق انہوں نے بگلی کو دوبارہ پکڑے جاتے دیکھا تھا۔ تاہم وزارتِ خارجہ نے اس پر کوئی بیان دینے سے انکار کر دیا۔

بغداد میں برطانوی سفارتکار ابھی بھی بگلی کی لاش ڈھونڈ رہے ہیں۔

برطانیہ کی ملکہ الیزبتھ اور وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر نے انجینیئر بگلی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے جبکہ وزیرِ خارجہ جیک سٹرا تعزیت کرنے بگلی کے گھر گئے اور ان کے خاندان والوں سے ملے۔

عربی ٹی وی الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کین بگلی کے بھائی پال بگلی نے کہا کہ وہ اغوا کرنے والے گروہ کو اپنے بھائی کی موت کا ذمہ دار سمجھتے ہیں۔ لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیرِ اعظم ٹونی بلیئر کے ہاتھ بھی ’خون سے رنگے ہوئے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ’جنگ غیر قانونی ہے۔ اقوامِ متحدہ نے اس جنگ کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔ وہاں کوئی وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیار نہیں، جنہیں جنگ کی بنیاد بنایا گیا تھا‘۔

بگلی کو 16 ستمبر کو توحید اور جہاد گروپ نے دو امریکیوں کے ساتھ یرغمال بنایا تھا۔ بعد میں انہوں نے فوراً ہی دونوں امریکیوں کا سر قلم کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد